ایم اے کے گلیوں اور شاہراہوں میں پڑے گاکوڑا دانوں کو بروقت خالی نہ کرنے پر مکین علاقہ کا جینا دوبھر

TMA Malakwal news
شہر میں صفائی کا نظام درہم برہم ، ٹی ایم اے کے گلیوں اور شاہراہوں میں پڑے گاکوڑا دانوں کو بروقت خالی نہ کیے جانے کی وجہ سے مکین علاقہ کا جینا دوبھر ہو گیا
ملک وال(نامہ نگار) ملک وال میں ٹی ایم اے کی جانب سے مخلتف گلیوں اور شاہراہوں پر گندگی پر قابو پانے کے لیے گلیوں میں گاربیج کنٹینر رکھے گئے تھے مگر ان کوڑا دانوں کو بروقت خالی نہ کرنے کے باعث گندگی سے بھر جاتے ہیں اور کوڑا کرکٹ کوڑا دانوں سے باہر گر کر پھیل جاتا ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں بد بو اور مچھروں کی افزائش میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے اوریہ خطرناک اضافہ ڈینگی اور ڈائریا جیسے خطرناک امراض کو جنم بھی دے سکتا ہے گندگی کی اس ساری صورتحال کا اصل وجہ یہ ہے کہ مستقل اور عارضی بنیادوں پر کام کرنے والے 70سے زائد سنٹری ورکر جن کی لاکھو ں روپے تنخواہیں سرکاری خزانے سے جاری ہو جاتی ہیں ان میں سے درجنوں سنٹری ورکرز کو بااثر شخصیات اور اعلیٰ افسران کے گھروں اور ڈیروں پر ذاتی کام کرنے پر مامور کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے چند بچ جانے والے سنٹری ورکروں سے شہر بھر کی صفائی پر قابو ہی نہیں پایا جا رہا سنٹری ورکروں کی حاضری اور ڈیوٹی کو یقینی بنا دیا جائے تو شہر بھر میں گندگی کی صورتحال کو بہتر بنایا جاسکتا ہے مگر خبروں کی اشاعت کے باوجود ڈی سی او منڈی بہاوالدین کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی موثر ایکشن نہیں لیا گیا اور صورتحال جوں کی توں ہے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں