ملکوال:ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں 5 نامعلوم ڈاکو 2 موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے

theif chor choor mobile wallet pocket
ملک وال(نامہ نگار) نواحی موضع چوٹ دھیراں کا رہائشی محمد اختر موٹر سائیکل پر شہر جا رہا تھا کہ چاندنی چوک کے قریب 2 مسلح ڈاکووٗں نے ہنڈا 125 ماڈل 2015 اسلحہ کے زور پر چھین لیا اور فرار ہوگئے جبکہ دوسری ڈکیتی کی واردات قمر عباس ولد محمد مہدی سکنہ چک نمبر14 کے ساتھ ہوئی جو اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ منڈی بہاوالدین سے اپنے گھر جا رہا تھا کہ کاکووالی پل کے قریب 3 ڈاکووٗں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل اور نقدی 7 ہزار روپے چھین لی اورموقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں