گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ماجھی کی اساتذہ اور طلباء کو98%رزلٹ دینے کے باوجود نظر انداز کر دیا گیا

Education exam students
محکمہ ایجوکیشن کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بے ضابطگیوں کا شکار، تحصیل بھر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول ماجھی کی اساتذہ اور طلباء کو98%رزلٹ دینے کے باوجود نظر انداز کر دیا گیا، اساتذہ اور طالبات میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی،انعامات میرٹ پر دئیے گئے ہیں بے ضابطگی نہیں کی گئی ڈپٹی ڈی ای او شگفتہ ناہید،
ملک وال (تحصیل رپورٹر) کچھ روز قبل ٹی ایم اے حال ملک وال میں محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے 8اویں کے سالانہ رزلٹ آنے کے بعد تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیاتقریب کے انعقاد کا مقصد تحصیل بھر کے گرلز سکولوں میں بہتر رزلٹ اور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی اساتذہ اور طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے ایوارڈز دینا تھامگر ای ڈی او ایجوکیشن کی موجودگی میں بے ضابطگی ہوتی رہی جس کا انہیں پتہ بھی نہ لگ سکا، تحصیل بھر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کی اساتذہ کے ساتھ ساتھ طالبات کو نظر انداز کر کے ان کی حوصلہ شکنی کی گئی ایسے سکولوں کی اساتذہ کو انعامات سے نواز دیا گیا جن کا رزلٹ ماجھی سکول سے بہت کم رہا بدنظمیوں کا شکار ہونے والی تقریب میں احتجاجاً اے ای او ز نے بھی شرکت نہیں کی جبکہ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول مراد وال کی ایک ایسی ٹیچرکو بیسٹ ٹیچر کا ایوارڈ دے دیا گیا جس کے پاس ہشتم کلاس کا کوئی پیریڈ ہی نہیں اسی طرح گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک رائب کی استانی کو بھی بیسٹ ٹیچر کا ایوارڈ دے دیا گیا چک رائب اور مراد وال دونوں گرلز ایلیمنٹری سکولوں کے ہشتم کلاس کے رزلٹ 89%رہا جبکہ اس کے مقابلہ میں گورنمنٹ گرلز ایلمینٹری سکول ماجھی جس کا رزلٹ تحصیل بھر میں شاندار 98%ہونے کے باوجود کسی بھی طالبہ اور سکول ٹیچر یا سکول ہیڈ کی حوصلہ افزائی کے لیے کوئی ایوارڈ نہ دیا گیا یہی نہیں بلکہ تحصیل اور مرکز میں فرسٹ ،سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن بھی گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول ماجھی نے حاصل کی اور یوتھ فیسٹیول منعقد ہونے والے ملی نغموں کے مقابلوں میں ضلع بھر میں فرسٹ پوزیشن کا اعزاز اماجھی سکول کی طالبہ نے حاصل کیا مگر میرٹ کے قطع نظر اپنے من پسند سکولوں کی اساتذہ کو ایوارڈز دے دئیے گئے جب کہ اصل حقداروں کے ساتھ زیادتی کر دی گئی تحصیل بھر میں نمایاں کارکردگی اور 98%رزلٹ دینے کے باوجود گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول ماجھی کی سکول ہیڈ سمیت کسی بھی طالبہ یا اساتذہ کو کوئی ایوارڈ نہیں دیا گیاہالانکہ تقریب تقسیم انعامات کے دوران سٹیج پر پرفارم کرنے والی بچیاں بھی گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول ماجھی کی ہی تھیں ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈی ای او نے اپنی من مرضی کے مطابق اے ای اوز کی جانب سے موصول ہونے والی فہرستوں میں تبدیلی کی اور میرٹ کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ایوارڈز کی تقسیم میں بے ضابطگیاں کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں