دریائی پشتوں کے معائنے اور اور مرمت کا کام مون سون سے پہلے مکمل کیا جائے، ڈی سی او

river meeting news
دریائی پشتوں کے معائنے اور اور مرمت کا کام مون سون سے پہلے مکمل کر لیا جائے،ڈی سی او مظفر خان سیال
محکمہ آبپاشی کے افسروں کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرز بھی بندوں کا سروے کریں، دریائی گزرگاہوں میں تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے
کسی سستی یا غفلت کی کوئی گنجائش نہیں،مون سون میں ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل ہونی چاہئیں،اجلاس سے خطاب

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ دریائی پشتوں کے معائنے اور اور مرمت کا کام مون سون سے پہلے مکمل کر لیا جائے۔ محکمہ آبپاشی کے افسروں کے علاوہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز بھی بندوں کا سروے کریں۔ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دریائی گزرگاہوں کے راستے میں رکاوٹوں اور تجاوزات کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے۔اس ضمن میں کسی سستی یا غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ منڈی بہاؤالدین میں تمام پشتے تسلی بخش حالت میں ہیں تاہم کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل ہونی چاہئیں۔ اجلاس میں محکمہ آبپاشی کے ایکسئین نے بتایا کہ قادرآباد میں ایک حفاظتی بند کمزور حالت میں تھا لیکن اس کی مرمت کر دی گئی ہے۔ مظفر خان سیال نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ موقع پر جا کر حقیقی صورتحال کا جائزہ لیں اور رپورٹ دیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین شبیر حسین چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کاشف رضا اعوان، اسسٹنٹ کمشنر ملکوال آصف رضا اور دیگر نے شرکت کی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں