دودھ میں ملاوٹ کرنے والے گوالوں کے خلاف کاروائی ،10 گوالوں کو18 ہزار روپے جرمانہ

Deputy DHO Malakwal news
ملک وال(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر آصف رضا اور ڈپٹی ڈی او صحت ڈاکٹر حاٖٖفظ افتخار احمد نے عملے کے ہمراہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والے گوالوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 10 گوالوں کو18 ہزار روپے جرمانہ کر دیا تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر آصف رضا اور ڈپٹی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر حافظ افتخار احمد نے عملے کے ہمراہ گزشتہ روز گوجرہ میں چیکنگ کرتے ہوئے 11 گوالوں کے دودھ کے نمونے لئے جن میں سے 10 گوالوں کا دودھ ناقص و ملاوٹ شدہ ثابت ہوا جس پر 18 ہزار روپے جرمانہ کر کے انہیں وارننگ دیتے ہوئے آئندہ کے لئے بہتری لانے کی ہدائت بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں