نامور صحافی ممتاز گوندل کے بھائی کی صحت یابی کے لیے پریس کلب ملک وال میں دعائیہ تقریب کا انعقاد

death dua islam
ملک وال (ساجد مغل)نامور صحافی اور انچارج نمائندگان روزنامہ دنیا ممتاز گوندل کے بھائی زاہد گوندل کی صحت یابی کے لیے پریس کلب ملک وال میں دعائیہ تقریب کا انعقاد گذشتہ روز انچارج نمائندگا ن روزنامہ دنیا ممتاز گوندل کے بھائی زاہد گوندل اپنی فیملی کے ہمراہ ملتان سے بھلوال آرہے تھے کہ سلانوالی کے پاس ان کی کار کو حادثہ پیش آ گیا جس کی وجہ سے زاہد گوندل شدید زخمی ہو گئے جن کو سرجن ہسپتال لاہور ایڈمٹ کر لیا گیا ان کی جلد صحت یابی کے لیے پریس کلب ملکوال میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چئرمین پریس کلب اعجازالحق مدنی، صدر پریس کلب محمد خالد میکن، علی اصغر مدنی ، ملک کامران اعوان، ساجد مغل، طارق محموبھٹی ،شاہد محمود عاطف،رضوان بٹ، ابوذر بٹ،رانا آصف، نسیم اکمل خان، سکندر حیات گوندل،تجمل محمود جنجوعہ اور محمد ثاقب نے شرکت کی۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں