خادم اعلیٰ پنجاب کے تعلیم کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے ہی اساتذہ کی میرٹ پر بھرتی ہورہی ہے

GHS Malakwal news
ملک وال(نامہ نگار)خادم اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے تعلیم کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے ہی اساتذہ کی میرٹ پر بھرتی ہورہی ہے جس کی بدولت رزلٹ بہتر آرہے ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی شفقت محمود گوندل نے ٹی ایم اے ہال میں تحصیل ملکوال کے گرلز سکولز کی طرف سے منعقد ہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ پچھلے سالوں سے بہتر رزلٹ آیا ہے یہ اساتذہ اور والدین کی محنت کا نتیجہ ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ای ڈی او ایجوکیشن منڈی بہاوالدین توقیر شاہ نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم کے شعبہ میں ہمارا ضلع 10 ویں نمبر پر آگیا ہے اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ تربیت بھی کریں کیونکہ بچوں کی اچھی تربیت نہ کرنے کی وجہ سے ہی دہشت گردی جیسے مسائل کا سامنا ہے ہم نے جہالت کا خاتمہ کرنا ہے پچھلے سال اساتذہ کو سزائیں دی گئی تھیں لیکن اس سال بہتر رزلٹ دینے پر کسی بھی ٹیچر کو سزا نہیں ملے گی بعدازاں شفقت محمود گوندل ایم پی اے،ای ڈی او توقیر شاہ ، ڈی او زنانہ میڈم رفعت شہناز،پرنسپل ہائی سکول ملکوال حفیظ احمد گوندل نے پوزیشن لینے والے طلبا وطالبات میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پراساتذہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں