منڈی بہاؤالدین میں جشن بہاراں کی 3روزہ تقریبات 22اپریل سے شروع ہوں گی

Muzaffar Khan sial DCO Mandi Bahauddin news
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ضلع حکومت کے زیراہتمام جشن بہاراں کی 3روزہ تقریبات 22اپریل سے شروع ہوں گی جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ڈی سی او/ایڈمنسٹریٹر منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے ہدایت کی ہے کہ تفریحی پروگرام اس طرح مرتب کئے جائیں کہ زیادہ سے زیادہ شہری لطف اندوز ہوسکیں۔اسی لئے اس بار ضلعی ہیڈکوارٹر کے ساتھ تحصیل ہیڈکوارٹرزپر بھی متعدد پروگرام رکھے گئے ہیں۔ جشن بہاراں کے دوران نیزہ بازی، والی بال کے مقابلے، فلاور شو، کینال میلہ، محفل موسیقی اور مشاعرے کی تقریبات ہوں گی۔آخری روز 24اپریل کی شب ہونے والے مشاعرے میں انور مسعود،خورشید رضوی، عباس تابش اور دیگر مشہور شعرأکرام اپنا کلام پیش کریں گے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر گوجرانوالہ کیپٹن(ر) آصف ہوں گے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں