محلہ مولا نگر میں نکاسی آب کے بہتر انتظامات نہ ہونے کے باعث گندگی کے ڈھیر اور گندے پانی کے تالاب بن گئے

Mola Nagar malakwal newsپنجاب حکومت کی طرف سے ڈینگی بچاؤ کے نعرے ٹھس کارکردگی صرف تصاویر تک محدود ہو کر رہ گئی محلہ مولا نگر جنوبی میں نکاسی آب کے بہتر انتظامات نہ ہونے کے باعث گندگی کے ڈھیر اور گندے پانی کے تالاب بن گئے جس وجہ سے ڈینگی مرض پھیلنے لگا ، انور سعید نجمی نامی ڈینگی کا شکار ہوا،گذشتہ سال اگست میں ڈینگی کا شکار ہونے والی مولانگر جنوبی کی خاتون سہیلہ انجم زندگی کی بازی ہار گئی تھی۔


ملک وال(تحصیل رپورٹر) محلہ مولا نگر جنوبی میں نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سات کا سیوریج کا گندا پانی محلہ کے سامنے خالی جگہ میں جمع ہو کر جوہڑ کی صورت اختیار کر گیا ہے جبکہ اہل علاقہ کی درخواستوں کے باوجود کافی عرصہ سے جمع ہونے والی گندگی کی صفائی بھی نہیں کی جاتی کافی عرصہ سے گندے پانی کے جوہڑ کی وجہ سے محلہ مولانگر جنوبی کے 2افراد ڈینگی مرض کا شکار ہوئے جن میں 1انور سعید نجمی خوش قسمتی سے بچ گیا اور سہیلہ انجم نامی خاتون ڈینگی کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئی تھی محلہ مولانگر جنوبی کے مکینوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے انتظامیہ کی کارکردگی ٹی ایم اے ہال تک محے محلہ جات کا سیوریج کا گندا پانی محلہ کے سامنے خالی جگہ میں جمع ہو کر جوہڑ کی صورت اختیار کر گیا ہے جبکہ اہل علاقہ کی درخواستوں کے باوجود کافی عرصہ سے جمع ہونے والی گندگی کی صفائی بھی نہیں کی جاتی کافی عرصہ سے گندے پانی کے جوہڑ کی وجہ سے محلہ مولانگر جنوبی کے 2افراد ڈینگی مرض کا شکار ہوئے جن میں 1انور سعید نجمی خوش قسمتی سے بچ گیا اور سہیلہ انجم نامی خاتون ڈینگی کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئی تھی محلہ مولانگر جنوبی کے مکینوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے انتظامیہ کی کارکردگی ٹی ایم اے ہال تک محدود ہو کر رہ گئی جبکہ عملاً کارکردگی صفر ہے اہلیان مولانگر جنوبی نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب نے ڈینگی سے بچاؤ کے لیے نعرہ لگایا ہوا ہے جس عملد رآمد بالکل نہ ہونے کے برابر ہے لوگوں کا کہنا تھا کہ ہمارے محلہ کے سامنے کئی ایکڑ پر مبنی خالی اراضی میں دود ہو کر رہ گئی جبکہ عملاً کارکردگی صفر ہے اہلیان مولانگر جنوبی نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب نے ڈینگی سے بچاؤ کے لیے نعرہ لگایا ہوا ہے جس عملد رآمد بالکل نہ ہونے کے برابر ہے لوگوں کا کہنا تھا کہ ہمارے محلہ کے سامنے کئی ایکڑ پر مبنی خالی اراضی میں گندہ پانی جمع ہو جانے کے باعث سخت بدبو مچھروں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے جس سے ڈینگی اور ڈائریا جیسے موضی ا مراض پھیلنے کے قوی خدشات ہیں حالیہ انتخابات میں نکاسی آ ب کا نعرہ لگا کر ووٹ لینے والے نمائندے معین خان نے ووٹوں کے بعد وارڈ نمبر12کا رخ کرنا ہی چھوڑ دیا اہلیان علاقہ نے ڈی سی او منڈی بہاوالدین سے مطالبہ کیا کہ مولانگر جنوبی کی حالت زار پر ایکشن لیں اور گندگی سے نجات دلوائیں تا کہ آنے والے وقت میں کوئی اور قیمتی جان ضائع نہ ہو۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں