رشوت ثابت ہونے پر سب انسپکٹر محمد اکرم کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، ڈی پی او

Raja Basharat Ali DPO MANDI BAHAUDDIN
ملک وال(تحصیل رپورٹر) رشوت ثابت ہونے پر سب انسپکٹر محمد اکرم کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ڈسٹرکٹ پولیس افسر راجہ بشارت محمود گذشتہ روز محمد ارشد نے الزام لگایا تھا کہ بوگس چیک کے مقدمہ میں تفتیشی سب انسپکٹر محمد اکرم نے مختلف حیلے بہانوں سے اس سے 27ہزار روپے رشوت وصول کرنے کے باوجود ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے ان کی ضمانت کروا دی خبروں کی اشاعت پر ڈسٹرکٹ پولیس افسر راجہ بشارت محمود نے فی الفور ایکشن لیتے ہوئے معاملہ کی انکوائری کے لیے مدعی مقدمہ محمد ارشد اور سب انسپکٹر محمد اکرم کو طلب کر لیا راجہ بشارت محمود ڈی پی او منڈی بہاوالدین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ کی شفاف انکوائری میں خود کرونگا اگر الزام درست ثابت ہوا تو سب انسپکٹر کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی راجہ بشارت محمود کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس عوام کی محافظ ہیں اس میں کالی بھیڑوں کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں