کتب کی عدم چھپائی کے باعث طلبا و طالبات درسی کتابوں سے محروم تعلیمی حرج ہونے رہا ہے

load sheding education teacher
ملک وال(نامہ نگار) پنجاب حکومت اورنج ٹرین اور میٹرو بسوں کی بجائے تعلیم پر توجہ دے حکومت کی ناقص پالیسی کے باعث تعلیمی نظام تباہی کی طرف جا رہا ہے ،کتب کی عدم چھپائی کے باعث طلبا و طالبات درسی کتابوں سے محروم تعلیمی حرج ہونے رہا ہے ان خیالات کا اظہار انجمن تحفظ حقوق شہریاں کے صدر ملک اعجازالحق مدنی نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نیا تعلیمی سال شروع ہو چکا ہے لیکن ابھی تک ہزاروں طلبا و طالبات کتابیں نہ ملنے کے باعث پریشان ہیں اور ان کی پڑھائی کا حرج ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سرکاری سکولوں کے طلبا و طالبات کو صرف انگلش میڈیم کتب فراہم کی ہیں جبکہ اردو میڈیم کی کتب دی ہی گئی جس کی وجہ سے ہزاروں طلبا و طالبات کو اردو میڈیم کتب بازاروں سے خریدنے پڑ رہی ہیں جس سے مفت کتب کا شور ڈالنے والے حکمرانوں کی نااہلی ظاہر ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرنٹنگ مافیا اور حکومت کی ملی بھگت سے بہت ساری درسی کتب کی بروقت چھپائی نہیں کی گئی جس سے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے لاکھوں طلبا و طالبات درسی کتب سے تاحال محروم ہیں ۔ انجمن تحفظ حقوق شہریاں کے صدر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے ہے کہ وہ اورنج ٹرین اور میٹرو بسوں سے ہٹ کر قوم کے تعلیمی مستقبل کی طرف توجہ دیں کیونکہ ترقی کی بنیاد ٹرینوں اور بسوں سے نہیں بلکہ تعلیم سے مضبوط ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں