گوجرانوالہ بار کے ممبر ہارون اکبر کے گھر پولیس ریڈ کیخلاف بار ایسوسی ایشن ملک وال نے مکمل ہڑتال کی

protest strike peoples
ملک وال(نامہ نگار )گوجرانوالہ بار کے ممبر ہارون اکبر کے گھر پولیس ریڈ کیخلاف بار ایسوسی ایشن ملک وال نے مکمل ہڑتال کی ، دور دراز سے آنے والے سائلین کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا۔ تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ملک وال بار کے وکلا نے گوجرانوالا بار کے وکیل ہارون ارشد کے اظہار یکجہتی کیلئے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ۔ صدر بار ظفر اقبال ہطار نے کہا کہ گوجرانوال پولیس کے چوکی انچافج وقاص اکبر نے معزز وکیل کے گھر میں ناجائز ریڈ کیا اور اہل خانہ کو ہراساں کیا انہوں نے آر پی او گوجرانوالا سے مطالبہ کیا کہ وقاص اکبر کو فوری طور پر معطل کر کے اس کیخلاف کاروائی کی جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے۔ وکلا کی ہڑتال کے باعث دور دراز سے آنے والے سائلین کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامناکرنا پڑا ۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں