دی ایجوکیٹرز ملک وال کیمپس میں سمر ڈے کا انعقاد

The Educators malakwal SUMMER DAY
ملک وال(تحصیل رپورٹر) دی ایجوکیٹرز ملک وال کیمپس میں موسم گرما کے آتے ہی سمر ڈے کا انعقاد کیا گیا بیداری شعور کے لیے ایسی غیر نصابی سرگرمیاں بہت ضروری ہیں بلال یوسف وڑائچ ڈائریکٹر کی صحافیوں سے گفتگو تفصیلات کے مطابق موسم گرما کی آمد پر گرمیوں کے حوالے سے دی ایجوکیٹرز ملک وال کیمپس میں سمر ڈے کا انعقا د کیا جسے بچوں نے بہت انجوائے کیا رنگا رنگ کپڑوں میں ملبوس ننھے منھے بچے انتہائی پر جوش دکھائی دے رہے تھے اور اپنی چھتریاں ہوا میں لہرا تے ہوئے گرم دھوپ سے بچنے کے لیے ایکدوسرے کو تراکیب بتا رہے تھے بلال وڑائچ کا کہنا تھا تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں طلباء کے لیے بہت ضروری ہوتی ہیں اسی سلسلہ میں بچوں کے اندر گرمیوں سے محفوظ رہنے کیلیے سمر ڈے کا انعقاد کیا گیا ہے کچھ دن تک پاکستان میں تیزی سے پھیلنے والے موضی مرض ڈائریا سے بچنے کے حوالے سے سکول کے اندر تربیتی سیمینار منعقد بھی کروایا جائے گا جس کے لیے محکمہ صحت کے ماہرین کو بلا کر اجتماعی طور پر طلباء کی تربیت کروائی جائے گی ۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں