گھریلو تنازعہ پر بھائی نے فائرنگ کر کے 22سالہ شادی شدہ بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

MAQTOOLAA Nazia Kousar malakwal news
گھریلو تنازعہ پر بھائی نے فائرنگ کر کے 22سالہ شادی شدہ بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، مقتولہ کا تین ماہ کا بیٹا بھی ہے، ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔
ملک وال(نامہ نگار) ملک وال کے محلہ اسلام پورہ موڑ کے رہائشی رضوان عرف جوگی ولد نواز کی بہن نازیہ کوثر کی شادی ڈیڑھ سال قبل نواحی موضع کلووال کے غلام کنول سے ہوئی مقتولہ کی تین ماہ کا بیٹا بھی ہے۔رضوان کی شادی نازیہ کی نند سے ہو گئی۔ چند ماہ قبل دونوں خنادانوں میں کسی بات پر تنازعہ ہوا تو رضوان اپنی بہن کو لے کر گھر آ گیا جبکہ بعد ازاں عدالت کے ذریعے نازیہ نے اپنا بیٹا بھی حاصل کر لیا۔ تاہم اب نازیہ اپنے خاوند کے گھر جانا چاہتی تھی جس پر رضوان مشتعل ہو گیا ۔ ملزم نے بہن کو موٹر سائیکل پر بٹھایا اور قریبی بھٹہ خشت پر لوگوں کے سامنے اسے موٹر سائیکل سے اتارا اور پسٹل نکال کر فائرنگ کر دی جس سے نازیہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی ملزم واردات کے بعد لوگوں کے سامنے فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ ملک وال نے مقتولہ کے شوہر غلام کنول کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ جبکہ نعش پوسٹمارٹم کے بعد اس کے خاوند کے حوالے کر دی گئی۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں