جس عزم سے بھٹوں پر چائلڈ لیبر ختم کی گئی اسی کے ساتھ اب مزدوروں کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا

Meeting of Education Department mandi bahauddin news
بھٹہ مزدوروں کے 800بچوں کو مرحلہ وار سکولوں میں داخل کیا جارہا ہے ،ڈی سی او مظفر خان سیال
حکومت چاہتی ہے کہ ان بچوں کو تعلیم کے مرکزی دھارے میں شامل کرکے بھٹ ہائے خشت کا عشروں پرانا کلچر تبدیل کیا جائے
جس عزم سے بھٹوں پر چائلڈ لیبر ختم کی گئی اسی کے ساتھ اب مزدوروں کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا،اجلاس سے خطاب

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ ضلع میں بھٹہ مزدوروں کے800بچوں کو وزیراعلیٰ انرولمنٹ پروگرام کے تحت مرحلہ وار سکولوں میں داخل کیا جارہا ہے اور انہیں بستے،کتابیں،سٹیشنری اور مفت تعلیم دی جائے گی۔محکمہ تعلیم سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس عزم سے بھٹوں پر چائلڈ لیبر ختم کی گئی اسی کے ساتھ اب مزدوروں کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا۔پنجاب حکومت چاہتی ہے کہ ان بچوں کو تعلیم کے مرکزی دھارے میں شامل کرکے بھٹ ہائے خشت کا عشروں پرانا کلچر تبدیل کیا جائے۔ مزدور تنظیموں کے تعاون سے بھٹہ خشت کے بچوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے تاہم بعض ایسے مزدور بھی ہیں جو علاقہ تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ ایسے افراد کی نشاندہی کیلئے محکمہ لیبر کو ذمہ داری کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ڈی سی او نے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی صاحبان کو ہدایت کی کہ بھٹہ خشت کے معائنوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ بھٹہ مزدور بھی اپنے عارضی فائدے کیلئے بچوں کا مستقبل خراب نہ کریں۔ اجلاس میں اے ڈی سی افضال وڑائچ، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین،ملکوال،پھالیہ،ای ڈی او ایجوکیشن اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نے شرکت کی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں