منڈی بہاؤالدین میں اوورچارجنگ پرکارروائی،2ڈرائیورگاڑیوں سمیت بند،20ہزار جرمانہ،14چالان

Faryal Fakhar sectetory transport
سیکرٹری آر ٹی اے فریال فخر کیمنڈی بہاؤالدین -ملکوال،گوجرہ -ملکوال اور منڈی بہاؤالدین -ہیڈ فقیریاں روڈ پر ناکہ لگا کر چیکنگ

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فریال فخر نے مختلف روٹس پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے زائد کرائے وصول کرنے والے 02ٹرانسپورٹروں کو گاڑیوں سمیت بند کردیا جبکہ 14گاڑیوں کے چالان کرکے 20ہزار روپے جرمانہ کیا۔ مسافروں کو زائد وصول کی گئی رقم موقع پر واپس کردی گئی۔ انہوں نے منڈی بہاؤالدین -ملکوال،گوجرہ -ملکوال اور منڈی بہاؤالدین -ہیڈ فقیریاں روڈ پر ناکہ لگا کر چیکنگ کی تو متعدد ڈرائیور اوورچارجنگ کے مرتکب پائے گئے۔3ڈرائیوروں کے پرمٹ معطل کرنے کیلئے قبضے میں لے لئے گئے، فریال فخر نے ٹرانسپورٹروں کے عوام دشمن رویے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے باز نہ آئے تو دفعہ144کے تحت مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔ افسوس کا مقام ہے کہ ٹرانسپورٹر پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے لئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ٹرانسپورٹروں لیڈروں کا اجلاس بلایا جارہا ہے جس میں ضلعی انتظامیہ اجتماعی وارننگ جاری کرے گی۔٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں