پولیس اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے، جرائم کی سرکوبی کے لئے شانہ بشانہ کام کرتے رہیں گے

Rana Zahoor Ahmad SHO Thana Civil line malakwal news
ملک وال(تحصیل رپورٹر)پولیس اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے، جرائم کی سرکوبی کے لئے شانہ بشانہ کام کرتے رہیں گے، میری تعیناتی کے دوران جرائم پیشہ عناصر کی کوئی جگہ نہیں، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ان خیالات کا اظہار تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او رانا ظہور احمد نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صحافی معاشرہ کا آئینہ ہوتے ہیں اور معاشرے میں موجود جرائم کی سرکوبی اور شرپسند عناصر کو بے نقاب کر نے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور امید ہے کہ آئندہ بھی ایسے ہی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میری تعیناتی کے دوران کسی بھی جرائم پیشہ فرد کو فری ہینڈ نہیں دیا جائے گا، جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا، اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور غریب اور مظلوم افراد کو انصاف کی بلاتفریق فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں