پنجاب بینک ملک وال میں اے ٹی ایم مشین نہ ہونے سے ہزاروں صارفین کو مشکلات کا سامنا

ATM machine bank
پنجاب بینک ملک وال میں اے ٹی ایم مشین نہ ہونے سے ہزاروں صارفین کو مشکلات کا سامنا دیگر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں سے رقم نکلوانے پر اضافہ چارجز ادا کرنے پڑتے ہیں پنجاب بینک فوری طور پر اے ٹی ایم مشین کی سہولت فراہم کرے، اکاؤنٹس ہولڈرز کا مطالبہ
ملک وال(نامہ نگار) شہر میں موجود تمام بینکوں کی انتظامیہ نے اکاؤنٹس ہولڈرز کی سہولت کیلئے اے ٹی ایم مشینیں لگوا رکھی ہیں لیکن پنجاب بینک انتظامیہ نے ابھی تک اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کو یہ سہولت فراہم نہیں کی ۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب بینک ملک وال کے اکاؤنٹ ہولڈرز صفدر محمود، مشتاق احمد، محمد آصف ، محمد منیر اور دیگر نے کہا کہ مذکورہ بینک کے ہزاروں اکاؤنٹ ہولڈرز ہیں جن میں سے اکثر اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب بینک میں اے ٹی ایم مشین نہ ہونے کے سبب ہزاروں اکاؤنٹ ہولڈرز دیگر بینکوں کی مشینیں استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے انہیں اضافہ چارجز بھی ادا کرنا پڑتے ہیں انہوں نے پنجاب بینک کے صدر سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک وال برانچ میں اکاؤنٹ ہولڈرز کی سہولت کیلئے فوری طور پر اے ٹی ایم مشین نصب کی جائے۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں