کیا رانگ کال کرنے والے کی شناخت معلوم کی جا سکتی ہے؟

iphone mobile internet cell phone

موبائل فون پر جب بھی نامعلوم نمبر سے کال آتی ہے تو ہم سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ یہ فون کرنے والا کون ہو سکتا ہے اور میں یہ کال ریسیو کروں یا نہ کروں؟ لیکن اب ماہرین نے اس کا حل نکال لیا ہے۔ ٹرو کالر نامی ایپ اس مسئلے کے حل کیلئے خاصی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرو کالر نامی ایک ایپ متعارف ہو چکی ہے جس کے ذریعے نامعلوم کال کرنے والے افراد کی شناخت ہو سکتی ہے۔ ٹرو کالر کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹیو ایلن میمڈی کا دعویٰ ہے کہ اگر آپ اپنے موبائل فون میں یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کر لیں تو آپ کو کبھی بھی نام کے ساتھ فون نمبر محفوظ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ان کے خیال میں یہ ایپ دنیا بھر کے تمام سمارٹ فونز میں ہونی چاہیے۔ اس ایپ کی مدد سے ایسا فون نمبر جو پہلے سے آپ کے موبائل میں محفوظ نہیں ہے کی معلومات دیکھی جا سکتی ہیں۔ ٹرو کالر نامی یہ ایپ دو ارب فون نمبروں پر مشتمل ڈیٹا بیس استعمال کرتا ہے جسے کراؤڈ سورسنگ کہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں