ملک وال(نامہ نگار) مرکز گندم خرید ملک وال کے ترجمان نذر محمد نے صحافیوں کو بتایا کہ کاشتکاروں سے 13سو روپے فی من گندم خریدی جائے گی جس کے لیے ہمارے پاس 1لاکھ54ہزار باردانہ آ چکا ہے باردانہ کی تقسیم کے متعلق جونہی حکومتی پالیسی آئی تو کاشتکاروں میں اس کے مطابق باردانہ تقسیم کر دیا جائے گا انہوں نے کہا ملک وال مرکز علاقہ بھر کے 40دیہاتوں کے کسانوں سے گندم خریدے گا حکومتی پالیسی کے مطابق کاشتکاروں سے بلا امتیاز ایک ایک دانہ خریدا جائے گا۔۔

