گرڈ اسٹیشن ملک وال کی اپ گریڈیشن کا کام تاخیر کا شکار موسم گرمامیں لوڈشیڈنگ زیادہ ہو گی

Malakwal grid station Malakwal news
گرڈ اسٹیشن ملک وال کی اپ گریڈیشن کا کام تاخیر کا شکار موسم گرمامیں لوڈشیڈنگ زیادہ ہو گی ،آئندہ 4ماہ تک کام مکمل ہونے کا امکان ہے گرڈ اسٹیشن انچارج
ملک وال(نامہ نگار) گرڈ اسٹیشن ملک وال کے انچارج محمد زاہد عرفان نے بتایا کہ ملکوال گرڈ اسٹیشن 66کے وی ہے جسے قریباً 2سال قبل اپ گریڈ کر کے 132کے وی کرنے کی منظوری دی گئی تھی انہوں نے کہا کہ 132کے وی گرڈ اسٹیشن ماہ رواں اپریل 2016میں مکمل ہونا تھا لیکن زمین سیم زدہ ہونے کی وجہ سے پانی آ گیا اور اس کی ڈرائنگ تبدیل کر دی گئی جس کی وجہ سے منصوبہ کی تکمیل میں تاخیر ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ اب کام جاری ہے جو آئندہ 4ماہ تک مکمل ہو جائے گا یاد رہے منصوبہ تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے موسم گرما میں لوڈ شیڈنگ بھی زیادہ ہو گی اگر یہ منصوبہ ماہ رواں میں مکمل ہو جاتا تو موسم گرما میں لوڈشیڈنگ کا شیڈول 3سے 4گھنٹے کم ہو جانا تھا لیکن تاخیر کی وجہ سے شہریوں کو آنے والی گرمیوں میں 3سے 4گھنٹے زائد لوڈ شیڈنگ کا عذا ب سہنا پڑے گا۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں