محکمہ لائیوسٹاک کو 5لاکھ 40ہزار مویشیوں کا ہدف دیا گیا ،59موٹر سائیکلیں اور 2موبائل ڈسپنسریاں فراہم کی گئی

Live Stock mandi bahauddin news
مویشیوں کو گل گھوٹو سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسی نیشن مہم ہر صورت کامیاب بنائی جائے،ڈی سی او مظفر خان سیال
محکمہ لائیوسٹاک کے ویٹرنری اسسٹنٹس کو 5لاکھ 40ہزار مویشیوں کا ہدف دیا گیا ،59موٹر سائیکلیں اور 2موبائل ڈسپنسریاں فراہم کی گئی ہیں
مویشی پال حضرات کی شکایت آئی تو سخت کارروائی کی جائے گی،مہم کا افتتاح کرنے کی تقریب سے خطاب،شکایات کیلئے فون نمبر جاری


منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ مویشیوں کو گل گھوٹو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسی نیشن مہم ہر صورت میں کامیاب بنائی جائے ۔ محکمہ لائیوسٹاک کے ویٹرنری اسسٹنٹس کو 5لاکھ 40ہزار مویشیوں کا ہدف دیا گیا ہے جسے حاصل کرنے کے کام کی نگرانی لائیوسٹاک کے افسر اور اسسٹنٹ کمشنر کریں گے۔ آج یہاں مہم کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 70لائیوسٹاک اسسٹنٹس کو59موٹر سائیکلیں اور 2موبائل ڈسپنسریاں فراہم کی گئی ہیں۔ اگر مویشی پال حضرات کی طرف سے کوئی شکایت آئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈی سی او نے ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر ممتاز بیگ کو ہدایت کی کہ افسروں کی ٹیمیں مستقل طور پر ویٹرنری اسسٹنٹس کی نگرانی کریں۔ مویشی پال حضرات کوئی ٹیم نہ پہنچنے کی صورت میں ای ڈی او لائیوسٹاک میاں عبدالرشید فون نمبر 0300-7697651،ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر ممتاز بیگ 0342-7751000،ڈی سی او آفس 054-6504220،اے سی منڈی بہاؤالدین 0300-4492191،اے سی ملکوال 0345-7308886،اے سی پھالیہ 0345-7700111،ڈی ڈی اوایل ملکوال ڈاکٹر ضیااﷲ گوندل 0345-8007720، ڈی ڈی او ایل پھالیہ ڈاکٹر جواد قیوم سے فون نمبر 0300-7648506سے رابطہ کرسکتے ہیں۔اس موقع پر ڈی ایل او نے ویٹرنری اسسٹنس کو گل گھوٹو بیماری کے نقصانات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں