بچوں میں ڈائریا مرض کے مطعلق آگاہی کے لیے گاؤں دھوری میں تقریب منعقد

patrecia o hayer jpg
ملک وال(نامہ نگار) ریکٹ بینکسر(Reckitt Benckiser) پاکستان اور ڈیٹول کمپنی کے تحت بچوں میں ڈائریا مرض کے مطعلق آگاہی کے لیے ملک وال کے نواحی گاؤں دھوری میں تقریب منعقد ہوئی جس میں آر بی کی ہیڈ آف ایکسٹرنل کمیونیکیشن اینڈ افئیر پیٹریشا او ہائر (Patricia O’ Hayer) اور پاکستان کے چیف ایگزیکٹو شہزاد محمود نے دیگر ممبران کے ہمراہ شرکت کی پیٹریشیا اوہائر اور شہزاد محمود نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول دھوری میں تنظیم کی ورکرز اور گاؤں کی خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بچوں میں ڈائریا کا مرض خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اس بڑھتے ہوئے خطرناک مرض کو روکا جائے انہوں نے کہا کہ ڈائریا اس وقت پاکستان کا دوسرا بڑا مرض بن چکا ہے اور ملک بھر میں 25ملین بچے اس مرض میں مبتلا ہیں جن میں سے 53ہزار 3سو بچے اس مرض کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک این جی او پلان انٹرنیشنل کے اشتراک سے صحت مند گھرانہ خوشحال پاکستان مہم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت صاف پانی ،صفائی اور خطرناک بیماریوں کے متعلق لوگوں بالخصوص دہی خواتین میں آگاہی کا کام جاری ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹریشیا او ہائر اور شہزاد محمود نے کہا کہ ہمارا مقصد شہریوں کی صحت کو بہتر بنانا ہے جس کے لیے ملک بھر کے بالخصوص دور دراز دیہی علاقوں میں جا کر خواتین کو صفائی اور صحت کے متعلق آگاہی دے رہے ہیں تا کہ شہری صاف ستھری زندگی گزارنے کی عادت ڈال سکیں اور اس کے لیے ہم حکومت کی مدد بھی حاصل کر رہے ہیں پیٹریشیا او ہائر نے گاؤں کے مختلف گھروں میں جا کر خواتین سے ملاقات کی اور ڈائریا مرض کے بارے میں انہیں آگاہی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں