الیکشن میں کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل میرا مشن ہے حلقہ پی پی 119کو مثالی حلقہ بنا یا جائے گا

Ch Shafqat Mehmood Gondal PMLn
ملک وال (نامہ نگار) الیکشن میں کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل میرا مشن ہے حلقہ پی پی 119کو مثالی حلقہ بنا یا جائے گا شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے منظور شدہ 53کروڑ کی گرانٹ پر بہت جلد کام شروع کر دیا جائے گا شہر میں سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کے متعلق خبروں کی اشاعت پر مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر و ایم پی اے شفقت محمود گوند ل ایم پی اے نے بتایا کہ ملک وال شہر حلقہ کی شان ہے اسے کبھی بھی پس پشت نہیں ڈالا جائے گا حلقہ کے تمام مسائل سے بخوبی آگاہی رکھتا ہوں شفقت محمود گوندل نے کہا ہر روز ملک وال آتے جاتے سڑکوں کی حالت کے ساتھ سیوریج اور واٹر سپلائی کے منصوبے بھی انہیں یاد ہیں انہوں نے کہا فی الفورشہر کی سڑکوں کی تعمیر اس لیے نہیں کروائی گئی کیونکہ سب سے بنیادی مسئلہ سیوریج جس پر آج تک کسی نے توجہ نہیں دی تھی میری ترجیحات میں پہلے نمبر پر تھیں جس کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیوریج ، واٹر سپلائی اور شہر کی تمام چھوٹی بڑی گلیوں کی تعمیر کے لیے 54 کروڑ روپے جاری کروائے سیوریج واٹر سپلائی اور شہر کا تعمیراتی کام محکمہ پبلک ہیلتھ کے پاس ہے جس کے نقشہ اور شہر کے لیول وغیرہ کے لیے انجینئرز حضرات نے دلجمعی کے ساتھ اپنا کام مکمل کر لیا واٹر سپلائی کی ٹینکیوں اور ٹیوب ویلز کیلئے جگہ حاصل کرنا بھی ایک بہت بڑا مسلہ تھا وہ بھی حل ہو چکا فزیبلٹی رپورٹ کیمطابق شہر میں واٹر سپلائی کی ٹینکیوں اور ٹیوب ویلوں کیلئے جگہ کا انتخاب بھی کر لیا گیا ہے آئندہ چند دنوں میں ملک وال میں ترقیاتی کاموں کا تعمیراتی کام شروع ہو جائے گا اور دیرینہ مسائل حل کر دئیے جائیں گے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں درپیش مسائل پر پوچھے گئے سوال کے بارے میں ان کا کہنا تھا ہسپتال کی تمام ضروریات عملہ ، جدید مشینیں اور جنریٹر بہت جلد مہیا کر کے باضابطہ طور پر افتتاح کر دیا جائے گا۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں