یوتھ لیڈرز پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس چینوٹ میں منعقد تمام اضلاع کی پور شرکت

Youth party parliment mandi bahauddinمنڈی بہائوالدین ( ایم بی ڈین نیوز )یوتھ لیڈرز پارلمنٹ کا پہلا اجلاس چینوٹ میں منعقد ہوا جس میں تمام ممبر ان اضلا ع کے رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق 16اضلاع پر مشتمل سابق صدور آئی ایس ایف و یوتھ رہنما ؤں پر مشتمل یوتھ لیڈرز پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس چینوٹ میں منعقد ہوا جس میں بہت سے اہم فیصلے کیے گئے اجلا س میں منورتبسم سابق ضلعی صدر ISFمنڈی بہاؤالدین و کوارڈینٹر یوتھ لیڈرزپارلیمنٹ ،سید ابوذر شاہ سابق صدر ISFجھنگ ،چوہدری بلا ل گجر سابق صدرISFٹوبہ ٹیک سنگھ،علی صفدر ہرل سابق صدر ISFچینوٹ،ضیاء اﷲ آسی سابق صدرISFچینوٹ،چوہدری ذوالقرنین سابق صدر ISFراولپنڈی ،عبداﷲ طارق سابق صدر ISFگجرات،رائے عمران سابق صدر ISFحافظ آباد،ملک خالد کارلوسابق صدر ISFمظفر گڑھ،ملک مدثراعوان بہاولنگر،عامر انصاربٹ سابق صدر ISFنارووال ،ارباب سکھانی سابق صدر ISFراجن پورودیگررہنماؤں نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اور صرف عمران خان کے نظریہ کو بچانا اور یوتھ کے آگے لانا ہے ہمارا پیچھے کو سازشی ہاتھ نہیں بلکہ ہم یوتھ کی آواز بن کر آگے آئیں ہیں اور انشاء اﷲ ہم اپنے مشن کو پورے پاکستان میں پھیلائے گے انشاء اﷲ وہ دن دور نہیں جب پاکستان تحریک انصاف پوری قوم کی امنگوں کے مطابق حکومت بنائی گی اور ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کرئے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں