پانامہ لیکس نے میاں برادران کی بچوں کے ذریعے کرپشن بے نقاب کر دی،ندیم افضل چن

Nadeem Afzal Chan MNA PPP Mbdin News

ملک وال(نامہ نگار ) شہید ذوالفقار علی بھٹو کا فلسفہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے پانامہ لیکس نے میاں برادران کی بچوں کے ذریعے کرپشن بے نقاب کر دی ان خیالات کا اظہار سابق چیئر مین پبلک اکاونٹس کمیٹی اور پیپلز پارٹی کے راہنما ندیم افضل چن نے گزشتہ روز یہاں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا کا فلسفہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے بے نظیر بھٹو نے محنت کشوں اور غریبوں کے حقوق کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا پیپلز پارٹی کے ورکر کارکن بھٹو کا مشن گھر گھر پہنچائیں ۔انہوں نے کہا موجودہ سرمایہ دارانہ نظام میں محنت کشوں کسانوں کے لیے کچھ بھی نہیں پانامہ لیکس کی رپورٹ آنے کے بعد نواز شریف کو اخلاقی طور پر اقتدار چھوڑ دینا چاہیے ۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں