PDMAکے ڈائریکٹر کوآپریٹو کا ریسکیو 1122سٹیشن منڈی بہائوالدین کا دورہ،انتظامات و کاردکردگی پر اظہار اطمینان

Director cooperator PDMA mandi bahauddin news
منڈی بہاؤالدین( ایم بی ڈین نیوز ) PDMAکے ڈائریکٹر کوآپریٹو کا ریسکیو 1122سٹیشن کا دورہ، حادثات و سانحات سے نبردآزماہونے کے لئے ریسکیو1122کے انتظامات و کاردکردگی پر اظہار اطمینان۔ تفصیلات کے مطابق PDMAپراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر کوآپریٹو نے گزشتہ روز ریسکیو 1122دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان نے ریسکیو 1122کے وسائل اور حادثات و سانحات بالخصوص سیلاب سے نبردآزما ہونے کیلئے تیاری اور پیشہ ورانہ مہارتو ں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ ڈائریکٹر کوآپریٹو PDMAنے ریسکیو 1122کے تمام وسائل و آلات کا تفصیل جائزہ لینے کے بعد اطمینا ن کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ رات کو آپریشن کرنے کیلئے ریسکیو 1122نے کشتیوں پر روشنی کا جو بندوبست کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں