ہریا کے قریب موٹر سائیکل اور ٹرک میں ٹکر سے حساس ادارے کا ریٹائرڈ ملازم جاں بحق

bike accident
ملک وال (نامہ نگار) محلہ فضل آباد ملک وال کا رہائشی محمد ریاض منڈی بہاوالدین سے واپس اپنے گھر جا رہا تھا جب وہ ہریا کے قریب دینو موڑ پر پہنچا تو ایک تیز رفتار ٹرک نے اسے کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ اس کی نعش جب گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار تھی ، نماز جنازہ کے بعد اسے مقامی قبرستان میں دفنا دیا گیا ۔ واضح رہے ہریا کے مقام پر نیا پل تعمیر ہونے کے بعد پرانے پل کے راستے کو صحیح طریقے استعمال نہ کرنے اور دونوں اطراف سے ملنے والی ٹریفک کے کنٹرول کے لیے کوئی سپیڈ بریکر نہ ہونے اور ہائی وے کی جانب سے ڈائریکشن سائن بورڈ آویزاں نہ ہونے کی وجہ سے اس مقام پر اب تک ٹریفک حادثات میں آٹھ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے اہلیان علاقہ نے ڈی سی او منڈی بہاوالدین سے پرانے اور نئے پل کے راستوں پر سپیڈ بریکر اور ریفلیکٹر سائن بورڈ آویزاں کرنے کا مطالبہ کیا تا کہ ٹریفک حادثات میں کمی واقع ہو سکے۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں