کھنڈرات کا نظارہ پیش کرتی سڑکیں حکمرانوں اور انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں

Post office road malakwal news
ملک وال(تحصیل رپورٹر) شہر بھر کی سڑکیں کسی مسیحا کی منتظر کھنڈرات کا نظارہ پیش کرتی سڑکیں حکمرانوں اور انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، سڑکوں کی فی الفور مرمت کی جائے شہری تنظیموں کا مطالبہ، ڈاکخانہ روڈ، شیرانوالہ بائی پاس روڈ، چونگی روڈ ، محلہ صابری روڈ کے ساتھ ساتھ شہر کی تمام شاہراہیں بری طرح ٹوٹ پھوٹ گئیں جن میں سے چند سڑکوں کا پیچ ورک کچھ عرصہ پہلے ہی کیا گیا مگر ایک سال پورا ہونے سے پہلے جگہ جگہ گہرے کھڈے پڑ گئے جن کی وجہ سے ٹریفک کے گزرنے میں شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے سیاسی و سماجی رہنماء ندیم وئیس، شیر اکبر عباس، اور آصف شہزاد نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا شہر کی سڑکوں کی حالت زار انتہائی قابل رحم ہے گاڑیوں موٹر سائیکل سواروں اور دیگر ٹریفک کیگزرنے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں