محنت کش کا ڈھابہ گرانے پر مسلم لیگ (ن) کے منتخب کونسلر سمیت11افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا

Chungi no. 2 malakwal news
محنت کش کا ڈھابہ گرانے پر مسلم لیگ (ن) کے منتخب کونسلر سمیت11افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا ،ِچائے بوتلیں اور دیگر اشیاء فروخت کر کے بچوں کا پیٹ پالتا ہوں ،سٹال سمیت لاکھوں کا سامان تباہ کر دیا گیا ،انصاف دلوایا جائے، مدعی رانا ذوالفقار کی استدعا


ملک وال(تحصیل رپورٹر) محلہ کانیانوالہ کے رہائشی رانا ذوالفقار احمد نے صحافیوں کو بتایاکہ اس نے سیم نالہ چونگی نمبر 2پر کئی برس سے ٹی سٹال لگا رکھا ہے اور محنت مشقت کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے گذشتہ روز بوقت 6بجے شام میں اپنے سٹال پر کام کاج میں مگن تھا کہ اچانک راجا رفعت منتخب کونسلراور اس کے جلہ ساتھیوں نیاچانک سٹال پرآ کر دھاوا بول دیااور مجھ پر مکوں گھسنوں کی بارش کر دی اور سٹال میں موجود سامان ڈیپ فریزر اور بوتلوں کے کریٹس اور سگریٹ وغیرہ کے ساتھ ساتھ دیگر تمام اشیاء کرسیاں بنچ چارپائیاں سب کچھ اٹھا کر سیم نالہ میں پھینکنا شروع کر دیا اور میرے ٹی سٹال کی توڑ پھوڑ شروع کر دی ،جس کی اطلاع فوری طور پرتھانہ ملکوال میں کر دی گئی اور سب انسپکٹر راجا اعجاز پولیس موبائل پر جائے وقوع پر پہنچ گیا جو سارے موقع کو اپنی آنکھوں سے دیکھتا رہا اور حملہ آوروں کو منع کرتا رہا مگر اس کے باوجود علاقہ کے بااثر حملہ آوروں نے پولیس کی بھی ایک نہ سنی اور میرے ٹی سٹال کی توڑ پھوڑ جاری رکھی حتیٰ کہ میرا سارا سامان ضائع کر دیا جس کی مالیت تقریباًاڑھائی لاکھ روپے بنتی ہے اس کے علاوہ میری جیب میں موجود نقدی ڈیڈھ لاکھ روپے بھی گر گئی جو حملہ آوروں نے اٹھا لی رانا ذوالفقار نے بتایاکہ حملہ کرنے والے راجا رفعت عباس نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر2سے شیر کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا اور کونسلر منتخب ہوا پولیس تھانہ ملک وال سے ملزمان کی گرفتاری کے بارے پوچھا گیا تو پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزمان نے عدالت عظمیٰ سے عبوری ضمانتیں کروا رکھی ہیں محنت کش رانا ذوالفقار نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن ایم پی اے شفقت محمود گوندل سے اپیل کی ہے کہ قبضہ مافیا کے سرغنہ کونسلر کی رکنیت فی الفور منسوخ کی جائے اور قانون کے پیش نظر ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں