پاپولر سکول ملک وال کی جماعت ہشتم کی طالبہ نے 471 نمبر حاصل کر کے ضلع بھر میں اول پوزیشن

success ful result win won
پاپولر سکول ملک وال کی جماعت ہشتم کی طالبہ ام ایمن طاہر نے 471 نمبر حاصل کر کے ضلع بھر میں اول پوزیشن جبکہ مائلہ تصور نے 449 نمبر حاصل کر کے تحصیل ملکوال میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔


ملک وال(نامہ نگار) ملکوال کے پاپولر سکول کی طالبہ ام ایمن طاہر نے مڈل سٹنڈرڈ امتحانات میں471 نمبر حاصل کر کے ضلع منڈی بہاؤالدین بھر میں اول پوزیشن، مائلہ تصور اور وردہ بتول نے449 نمبر لے کر تحصیل میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح آٹھویں جماعت کے محمد عمیش عتیق نے441 نمبر لے کرسکول میں اول پوزیشن سیدامان راشد429 دوسری پوزیشن اور محمدزین سہیل426 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔جبکہ جماعت پنجم کے امتحانات میں سجاول امتیاز نے 465 نمبر حاصل کر کے ضلع میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور محمد اشعر نے 440 نمبر لے کرسیکنڈ پوزیشن محمد، عبداﷲ طاہر نے 439 نمبرلے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ حجاب زھرا نے 462 نمبر لے کر تحصیل ملکوال میں اول پوزیشن حاصل کی اور مینائل فاطمہ نے 460 نمبر لے کر سیکنڈپوزیشن ہانیہ علی نے 439نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں