قادرآباد اور کھمب کلاں میں حفاظتی بند کی تعمیر کیلئے سٹڈی مکمل، موسم برسات سے پہلے کام شروع ہو جائیگا

Kisan board meeting news
موسم برسات سے پہلے دریائی گزرگاہوں میں قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے ،افضال احمد وڑائچ
دریاؤں کے پانڈ ایریا میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیئے،کسانوں اور عوام کی فلاح و بہبود ہی ہمارا فرض منصبی ہے،اے ڈی سی کا اجلاس سے خطاب
قادرآباد اور کھمب کلاں میں حفاظتی بند کی تعمیر کیلئے سٹڈی مکمل ہو چکی ہے ، موسم برسات سے پہلے کام شروع ہو جائیگا،ایکسیئن اری گیشن

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر منڈی بہاؤالدین افضال احمد وڑائچ نے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ آبپاشی کے افسروں کو ہدایت کی ہے کہ موسم برسات کی آمد سے پہلے دریائی گزرگاہوں میں قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔ دریاؤں کے پانڈ ایریا میں پانی کے بہاؤ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیئے۔ آج( جمعہ) یہاں محکمہ آبپاشی کے افسروں اور کسان بورڈ کے رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلابی ریلے کی راہ میں تجاوزات کے باعث پانی اپنا راستہ تبدیل کرتا ہے جس سے قریبی آبادیوں کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ اے سی پھالیہ اور اے سی ملکوال اپنے علاقوں میں دریائی گزرگاہوں کا معائنہ کر کے رپورٹ پیش کریں۔ کسان بورڈ کے ضلعی صدر اکرم گوندل اور جنرل سیکرٹری صالح محمد رانجھا کی بعض شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اے ڈی سی نے محکمہ آبپاشی کے افسروں کو ہدایت کی کہ راجباہوں اور کھالوں کی صفائی میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیئے۔کسانوں اور عوام کی فلاح و بہبود ہی ہمارا فرض منصبی ہے۔ اس ضمن میں تمام سرکاری محکموں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ ایکسیئن ایریگیشن نے بتایاکہ قادرآباد اور کھمب کلاں میں حفاظتی بند کی تعمیر کیلئے سٹڈی مکمل ہو چکی ہے اور موسم برسات سے پہلے کام شروع ہو جائیگا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کاشف رضا شاہد اعوان، اسسٹنٹ کمشنر ملکوال آصف رضا ، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین شبیر حسین چیمہ اور سیکرٹری اطلاعات کسان بورڈ نصر گوندل نے بھی شرکت کی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں