پرائس کنٹرول آفیسر ان ایکشن، خلاف ورزی کرنے والے 60 دکانداروں کو 98000روپے جرمانہ کیا گیا

price
ملک وال(ساجد مغل)پرائس کنٹرول ٹیموں کی شاندا ر کارکردگی ،آصف رضا اسسٹنٹ کمشنر ، اور رضوان گوندل پرائس مجسٹریٹ نے گذشتہ ماہ میں گرانفروشوں کے خلاف زبردست آپریشن کرتے ہوئے 138چھاپے مارے 60خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو 98000روپے جرمانہ کیا گیا 20کے خلاف مقدمات درج کر کے جیل بھیجا گیا حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر ایک نامی گرامی بیکری کو سیل کر کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے جیل بھی بھیجا گیا اسسٹنٹ کمشنر ملک وال نے بتایا کہ ڈی سی او منڈی بہاوالدین کی ہدایات کے مطابق گذشتہ ماہ یہ تمام آپریشن کیے گئے جن کی نگرانی از سر نو میں خود کرتا رہا اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی ری فلنگ کرنے والے اور درجنوں ٹرانسپورٹرز جو سرکاری کرایہ نامہ پر سے زائد وصول کرتے تھے ان کے خلاف مقدمات درج کر کے گاڑیوں اور ڈرائیوروں کو جیل بھیجا گا گیا اور موقع پر سینکڑوں مسافروں کو زائد وصول شدہ کرایہ بھی واپس کروایا گیا پرائس کنٹرول ٹیموں کی شاندار کارکردگی قابل تحسین ہے اور آئندہ بھی اسی عزم کے ساتھ گرانفروشوں کے ساتھ ساتھ دیگر ایسے افراد جو سرکاری نرخوں کرایہ ناموں سے تجاوز کریں گے ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرتے رہیں گے ۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں