منڈی بہائوالدین میں ٹیکس ڈے کل بروز اتوار منایا جائے گا۔ آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام

tax day
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ٹیکس ڈے کے موقع پرکل ( اتوار، 10اپریل) ٹی ایم اے ہال میں دن 11بجے آگاہی سیمینار ہو رہا ہے۔ جس میں منتخب نمائندے، صحافی، ماہرین تعلیم، بینکار اور ممتاز خواتین شرکت کریں گے۔ مقررین قومی ترقی میں ٹیکسوں کی اہمیت کے موضوع پر روشنی ڈالیں گے۔تقریب کے بعد واک بھی ہوگی۔ اسی روز سہ پہر 3بجے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کانفرنس روم میں خصوصی تقریب ہو گی ۔ جس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکاء کو لاہور میں ہونیوالی مرکزی تقریب سے منسلک کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں