ڈپٹی آفیسر ایجوکیشن پر حملہ کی پر زور مذمت،ریاستی اداروں کی تذلیل قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی

AC Malakwal Asif Raza mbdin news
ملک وال(نامہ نگار) ڈپٹی آفیسر ایجوکیشن پر حملہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں ریاستی اداروں کی تذلیل قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی ملزمان کی گرفتاری اور قرارواقعی سزا یقینی عمل بنایا جائے آصف رضا اسسٹنٹ کمشنر ملک وال کی ایس ایچ او تھانہ ملک وال کو ہدایت گذشتہ روز ڈپٹی آفیسر ایجوکیشن پروفیسر امانت علی اور ان کے عملہ کوملزمان شاہد اور عامر نے ان کے دفتر گھس کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کا مقدمہ تھانہ ملک وال میں درج ہو گیا اور وقوعہ کی اطلاع کے بعد اسسٹنٹ کمشنر سے واقعہ کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا اداروں کے تقدس کو ہر گز پامال نہیں ہونے دیا جائے گا اساتذہ ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں معاشرہ اور قوم کے معمار ہیں اسسٹنٹ کمشنر ملک وال کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے لیے کہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تفتیشی سب انسپکٹر اکرم نے کہا کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے تا حال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں