تعلیمی اداروں میں سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے حکومتی ہدایات پر من وعن عمل کرایا جائے،مظفر خان سیال

Meeting at DCO office mandi bahauddin news
زیادہ وسیع رقبے کے حامل تعلیمی اداروں کو حفاظتی انتظامات فول پروف بنانے میں کوئی کوتاہی نہیں کرنی چاہیئے،اجلاس سے ڈی سی او کا خطاب
تعلیمی اداروں کے سکیورٹی گارڈز کی تربیت کا عمل مرحلہ وار جاری ہے، روزانہ کے گشت میں سکولوں کا بھی معائنہ کیا جائے،ڈی پی او راجہ بشارت

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے پنجاب حکومت کی ہدایات پر من وعن عملدرآمد کرایا جائے ۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے افسران سکولوں، کالجوں کے اچانک معائنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔ آج یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیادہ وسیع رقبے کے حامل تعلیمی اداروں کو حفاظتی انتظامات فول پروف بنانے میں بالخصوص کوئی کوتاہی نہیں کرنی چاہیئے۔ طلبا کی زندگی محفوظ بنانے سے زیادہ اہم کوئی اور کام نہیں۔ انہوں نے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کے حفاظتی انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے اے سی اور ڈی ایس پی صاحبان کو ہدایت کی کہ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں بلاتفریق سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جائے اور کسی خامی کی صورت میں فوری رپورٹ کی جائے۔ اجلاس سے خطاب میں ڈی پی او راجہ بشارت محمود نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے سکیورٹی گارڈز کی تربیت کا عمل مرحلہ وار جاری ہے اور اے پلس گریڈ کے اداروں میں پولیس بھی تعینات ہے۔ علاقہ ایس ایچ او روزانہ کے گشت میں سکولوں کے دورے کو بھی یقینی بنائیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ، اے سی شبیر حسین چیمہ،آصف رضا،ڈی ایس پی سلطان میراں اور دیگر افسروں نے بھی شرکت کی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں