ریسکیو 1122کے زیر اہتمام پیٹرولنگ پولیس کے جوانوں کی 3روزہ بی ایل ایس تربیت

Petrolling police mandi bahauddin news
منڈی بہاؤ الدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان کی ہدایت پرریسکیو 1122کی طرف سے کدھر پوسٹ پر پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے جوانوں کی3روزہ ریسکیو بی ایل ایس تربیت کا انعقاد کیا گیا جس میں پیٹرولنگ پولیس کے ضلع بھر کے اہلکاران و افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریسکیو سیفٹی آفیسر راجہ گلفام نے کہا کہ پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے جوان روز مرہ زندگی میں حادثات اور جرائم کی صورت میں جا ئے وقوعہ پر بطور فرسٹ ریسپانڈر پہنچنے ہیں لہٰذاان کو دیگرشہریوں کی نسبت ابتدائی طبی امدا دکی مہارتیں سیکھنے کی زیادہ ضرورت ہے تاکہ سڑک کے حادثات میں متاثرین کو وقت ضائع کئے بغیر ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کیا جاسکے۔اس 3روزہ تربیت میں دل اور پھیپھڑوں کو مصنوعی طریقے سے بحال کرنے،خون روکنے،مرہم پٹی کرنے،سانس کے راستے میں کسی بیرونی چیز کی مداخلت کو دور کرنے،سانحات میں مریضوں کی فوقیت کے لحاظ سے درجہ بندی ،فریکچر اور ریڑھ کی ہڈی کے چوٹ زدہ مریضوں کی ابتدائی طبی امداد کی مہارتیں سکھائی گئیں۔اس موقع پر گزشتہ تربیت میں کامیاب ہونے والے جوانوں کو ریسکیو اسناد سے بھی نوازا گیا۔ اس تربیت میں سید عامر عباس اور عصمت جاوید نے بطور سیفٹی انسٹرکٹر فرائض سرانجام دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں