منڈی بہاؤالدین میں دفعہ144کے تحت پھالیہ روڈ پرموٹرسائیکل جمعہ بازار کے انعقاد پر پابندی عائد

Mbdin Map Mandi Bahauddin map
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ایڈمنسٹریٹر ضلع حکومت منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے ٹریفک مسائل اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ144کے تحت پھالیہ روڈ پرموٹرسائیکل جمعہ بازار کے انعقاد پر پابندی لگادی ہے۔ خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ ہر جمعہ کو گھیگا ہاؤس کے قریب موٹرسائیکلوں کاجمعہ بازارلگنے سے ٹریفک کا اژدہام ہوجاتا ہے جس کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت میں مشکلات پیش آتی ہیں۔علاوہ ازیں خریداروں اور فروخت کنندگان کی بڑی تعداد جمع ہونے کے باعث سکیورٹی رسک بھی تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں