سرکاری عمارات کی تعمیر میں ناقص میٹریل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، آصف رضا

Malakwal school news
ملک وال(نامہ نگار) اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے کہ سرکاری عمارات کی تعمیر میں ناقص میٹریل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر آصف رضا نے تحصیل بھر میں جاری مختلف سرکاری سکولز کی زیر تعمیر عمارات کے معائنے کے دوران کیا۔انہوں نے زیر تعمیر کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے بلڈنگ میٹریل کا معیار بھی چیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف منصوبوں کے ذمہ دار ٹھیکیداران اور سب انجینئرز کو تمام کاموں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی بھی ہدایات کیں۔آصف رضا نے جاڑہ ،بارموسیٰ اور ڈفر میں زیر تعمیر منصوبوں کے حوالہ سے وہاں کے مقامی افراد سے بھی مذکورہ کاموں کے معیار بارے تبادلہ خیال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں