تمام سرکاری و نجی دفاتر، سکولز ،ہسپتالوں سمیت دیگر اداروں کو ڈینگی کی روک تھام کے لئے اپنا کرادر ادا کرنا ہو گا

Anti dengue ceminar malkwal news
ملک وال(نامہ نگار) تمام سرکاری و نجی دفاتر، سکولز ،ہسپتالوں سمیت دیگر اداروں کے سربراہان کو ڈینگی کی روک تھام کے لئے اپنا کرادر ادا کرنا ہو گا تاکہ معاشرے اور اپنے اردگر د کے ماحول کو بیماریوں سے محفوظ بنایا جا سکے آپکی تھوڑی سی احتیاط سے جان بچا ئی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر آصف رضا نے ٹی ایم اے ہال میں ڈینگی سے نجات کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر حافظ افتخار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈینگی بخار قابل علاج مرض ہے بخار کی صورت میں مریض کو پیراسٹامول سیرپ یا ٹیبلٹ دی جائے اسکے علاوہ ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کوئی دوائی استعمال نہ کی جائے، گھروں سمیت کسی بھی جگہ پر 3 دن تک پانی کھڑا ہونے سے ڈینگی مچھر کی افزائش کا عمل شروع ہو جاتا ہے جتنی احتیاط کی جائے گی اتنا تدارک ممکن ہو گا،ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے کہا کہ محکمہ صحت کی طرف سے عوام کو اس حوالہ سے مکمل آگاہی اور شعور اجاگر کیا جا رہا ہے جسے اپنا کر اس وائرس سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے اس موقع پر ٹی ایم او محمد فیاض وڑائچ۔ ٹی او آئی اینڈ ایس اقبال خاور سیمت سیمینار میں سول سوسائٹی ۔محکمہ ہیلتھ اور دیگر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں