منڈی بہاؤالدین:گجرات یونیورسٹی کے زیراہتمام بی اے /بی ایس سی کے امتحانی مراکز میں دفعہ144کا نفاذ

Survey exam marking paper checking
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ضلع حکومت منڈی بہاؤالدین نے گجرات یونیورسٹی کے زیراہتمام 07اپریل 2016 سے شروع ہونے والے بی اے /بی ایس سی/بی کام کے سالانہ امتحانات کے دوران امتحانی مراکز میں دفعہ144کا نفاذ کردیا ہے جس کے تحت امتحانی مراکز کے اندر یا قریب امتحانی عملے، امیدواروں یا چیکنگ ٹیموں کے سوا تمام غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں کے سواکسی کو اسلحہ رکھنے، شورشرابہ کرنے یا لاؤڈسپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ حکمنامہ 23اپریل کو امتحانات کے اختتام تک نافذالعمل رہے گا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں