امن وامان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیا جائیگا

Meeting in dco office news
دہشتگردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑنے کیلئے قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائیگا،مظفر خان سیال
امن وامان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیا جائیگا، اجلاس سے خطاب
پرامن ماحول ہی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے، موجودہ حالات میں اجتماعی سوچ کے ساتھ ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہوگا،ڈی پی او


منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ دہشت گردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑنے کے لئے قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔ وہ آج (سوموار) امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ جس میں ڈی پی او راجہ بشارت محمود ، اے ڈی سی افضال احمد وڑائچ اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے کہا کہ ضلع میں سکیورٹی کی صورتحال اطمینان بخش ہے اور پولیس سمیت تمام ادارے پوری طرح چوکس ہیں۔ تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کا از سر نو جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون کے ساتھ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا جائیگا۔ اجلاس سے خطاب میں ڈی پی او راجہ بشارت نے کہا کہ پرامن ماحول ہی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ ملک کے موجودہ حالات میں اجتماعی سوچ کے ساتھ ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ ایس ایچ اوز تمام تعلیمی اداروں کی سکیورٹی مسلسل چیک کرتے رہیں۔ اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں