خبر وں کی اشاعت پر ایکشن ملک وال تا منڈی بہاوالدین جانے والی سڑک کی مرمت کا کام شروع ہو گیا

Mandi Malakwal road news
ملک وال(نامہ نگار) خبر وں کی اشاعت پر ایکشن ملک وال تا منڈی بہاوالدین جانے والی سڑک کی مرمت کا کام شروع ہو گیا اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر ،خبروں کی اشاعت اور اسسٹنٹ کمشنر ملک وال کی خصوصی کاوش سے محکمہ ہائی وے ملکوال تا منڈی بہاوالدین جانے والی مین سڑک کا مرمتی کام شروع کردیا کچھ دن پہلے سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کے حوالے سے اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں پر اسسٹنٹ کمشنر ملک وال نے محکمہ ہائی وے کو سڑک کی فی الفور مرمت کے لیے لیٹر لکھا جس پر محکمہ نے فوری طور پر عملد رآمد کرتے ہوئے سڑک کی مرمت شروع کر دی اسسٹنٹ کمشنر ملک وال نے کہا کہ عوامی مسائل سننے اورحل کرنے کے لیے وہ ہمہ وقت چوکس ہیں میڈیا ریاست کا ستون ہے معاشرے کی آنکھ ہے اور عوامی مسائل اجاگر کرنا ہی صحافت کا فریضہ اول ہے سڑک کی مرمت کا کام شروع ہوتے ہیں مکین علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور لوگوں نے میڈیا کو خراج تحسین پیش کیا۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں