منڈی بہاؤالدین میں 6اپریل کو انسداد ڈینگی مہم منانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں

Muzaffar Khan sial DCO Mandi Bahauddin news
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )منڈی بہاؤالدین میں 06اپریل(کل،بدھ) کو انسداد ڈینگی مہم منانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر مظفر خان سیال نے ہدایت کی ہے کہ ڈینگی کے تدارک کے پہلے سے جاری انتظامات ایک بار پھر چیک کئے جائیں جبکہ عوام کی آگاہی کے لئے بھی مہم میں تیزی لائی جائے۔ملک وقوم کے مفاد میں ’’خود بھی بچنا ہے، سب کو بچانا ہے/ڈینگی کو بھگانا ہے‘‘کے نعرے کو عملی شکل دی جائے گی۔ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں اور شہریوں کے تعاون سے منڈی بہاؤالدین کو ’’ڈینگی فری‘‘ ضلع بنایا جائے گا۔ یہ کام محض سرکاری ڈیوٹی سمجھ کر نہ کیا جائے بلکہ ضلعی انتظامیہ کاہر فرد اسے ذاتی ذمہ داری سمجھے۔ مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور موسم میں تبدیلی کے تناظر میں ڈینگی کے ممکنہ خطرے کا قبل ازوقت تدارک کیا جائے۔ منتخب کونسلر اپنی وارڈ جبکہ چئیرمین یونین کونسل اپنے حلقے میں عوام سے قریبی رابطہ رکھیں تو آگاہی مہم توقع سے زائد نتائج دے سکتی ہے۔انہوں نے ڈی آئی او کو ہدایت کی کہ میڈیا پر 06اپریل کو انسداد ڈینگی ڈے کے حوالے سے بھرپور مہم چلائی جائے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں