خبروں کی اشاعت پر تفتیشی افسر نے کئی روز قبل گرفتار ہونے والے دو ڈاکوؤں انس اور بلال کی گرفتاری درج کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا جبکہ تفتیشی افسر خبروں کی اشاعت پر آگ بگولا ہو گیا ، ریمانڈ کے بارے تفصیلات لینے کے لیے رابطہ کرنے پر بدتمیزی پر اتر آیا۔
ملک وال(نامہ نگار) گذشتہ روز ڈکیتی مقدمہ کے مدعی اشتیاق احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈکیتی کے دوران مجھ سے موٹر سائیکل موٹر سائیکل اور دیگر اشیا چھیننے والے دو ڈاکوؤں کو پولیس تھانہ ملک وال نے چند روز قبل گرفتار کر کے ان سے چھینا گیا موٹر سائیکل اور دیگر اشیا برآمد کر لی تھیں لیکن تفتیشی افسر ان سے تفتیش کرنے کی بجائے مجھ پر ملزموں کے ساتھ صلح کرنے کیلئے دباؤ ڈالتا رہا مدعی اشتیاق احمد نے الزام عائد کیا کہ تفتیشی انور سیرا ڈکیتی میں چھینا گیا سامان برآمد کرنے کی بجائے ملزموں کا معاون بن گیا۔ تاہم اخبارات میں خبر شائع ہونے پر تفتیشی افسر سب انسپکٹر انور سیرا نے گرفتاری ڈال کر گزشتہ روز عدالت سے ملزموں کا دو روز ہ ریمانڈ لیا ہے ۔ اس سلسلہ میں ایک صحافی نے تفصیلات حاصل کرنے کے لیے سب انسپکٹر انور سیرا سے رابطہ کیا تو وہ بپھر گیا اور کہا کہ آپ مجھ پر ڈی پی او نہیں لگے ہوئے جو مجھ سے ریمانڈ اور گرفتاری کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔