سول کورٹس میں کمروں کی چھتوں کی حالت نہایت خطرناک کسی بھی وقت کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے

civil court malakwal news
ملک وال (نامہ نگار) سول کورٹس ملکوال میں موجود سول جج امان اﷲ بھٹی کی عدالت سمیت دیگر عدالتوں کے کمروں کی چھتوں کی صوتحال نہایت خطرناک ہوچکی ہے اور ایسی صور ت حال میں ہر وقت حادثہ کا خدشہ رہتاہے، جبکہ ایک عدالت کے دروازے کے بالکل سامنے گٹر کا ڈھکن ٹوٹا ہوا ہے جس سے پوری عدالت کے احاطہ میں بد بو پھیلنے سے آلودگی پھیل رہی ہے جس سے معزز ججز ،وکلاء اور عدالتوں میں پیش ہونے والے سائلوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے احاطہ میں موجود ٹھنڈے پانی کے لئے نصب شدہ واحد الیکٹرک واٹر کولر مکمل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جبکہ گرمی سے بچنے کے لئے سائلین کے لئے سایہ کا بھی کوئی انتظام نہ ہے بار ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری فیصر نوید گوندل اور دیگر عہدہ داران نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر بلڈنگ سمیت دیگر مسائل کو حل کیا جائے ۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں