بار ایسوسی ایشن ملکوال کے انتخابات میں صدر ظفر اقبال ہطار اور سیکرٹری فیصر نوید گوندل بلا مقابلہ منتخب

court adalat jail
پاکستان بار کونسل کے حکم پر بار ایسوسی ایشن ملکوال کے انتخابات میں صدر ظفر اقبال ہطار اور سیکرٹری فیصر نوید گوندل بلا مقابلہ منتخب


ملک وال(نامہ نگار) پاکستان بار کونسل نے سابق صدر تصور نوید گوندل کی درخواست پر دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا تھا اور پنجاب بار کونسل کے ممبرعبدالصمد بسریا کو چیئرمین الیکشن بورڈ اور ممبر بار کونسل راجہ ہارون ارشاد جنجوعہ کو ممبر الیکشن بورڈ مقرر کرکے ہدائت کی تھی کہ وہ ملکوال بار ایسوسی ایشن کا انتخاب دوبارہ کروائیں جس پر الیکشن بورڈ نے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لئے 31-3-2016 تا 1-4-2016 کی تاریخ مقرر کر دی تھی،تاہم اس دوران سابق الیکشن میں منتخب ہونے والے امیدواروں کے علاوہ کسی اور امیدوار کی طرف سے درخواست نہ آنے پر چیئرمین الیکشن بورڈعبدالصمدبسریا اور ممبر الیکشن بورڈ راجہ ہارون ارشاد جنجوعہ نے صدر ظفر اقبال ہطار اور سیکرٹری فیصر نوید گوندل سمیت دیگر عہدیداروں کی بلامقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں