کھائی:کار اور ٹریکٹر ٹرالی کا تصادم 1شخص موقع پر جاں بحق 4زخمی

گوجرہ(نامہ نگار) علاقہ تھانہ گوجرہ کے نواحی موضع کھائی کے قریب کھاریاں سے دوائی لے کر واپس آنے والی کار نمبریAH-155ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر کار کو کاٹ کے زخمیوں کو باہر نکالا عبدالکریم ولد نیک عالم چک نمبر 29 موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ محمد اسلم ولد عبدالکریم ،عثمان ،ممتاز حسین ولد غلام محمد،یعقوب سلیم شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاؤالدین ریفر کر دیئے گئے ایس ایچ او تھانہ گوجرہ نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے لواحقین نے معاف کر کے کاروائی کروانے سے انکار کر دیا

Khai car accident news

Khai car accident news (4)Khai car accident news (5)Khai car accident news (6)Khai car accident news (7)Khai car accident news (1)Khai car accident news (3)

اپنا تبصرہ بھیجیں