گلی کا تنازعہ دو گروپوں میں تلخ کلامی کے بعد فائرنگ سے چار افراد زخمی

Badshahpur news
ملکوال(نامہ نگار) تھانہ ملکوال کے علاقہ بادشاہ پور میں مقامی زمینداروں کے دو خاندانوں میں گلی کا تنازعہ چل رہا تھا اور آئے روز معمولی تو تو میں میں ہوتی رہتی تھی اسی حوالہ سے گزشتہ روز پھر معاملات تو تکار سے شروع ہوئے تو گالم گلوچ اور ہاتھا پائی تک پہنچے اسی اثنا میں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی جس سے پورے گاؤں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔فائرنگ سے دونوں گروپوں کے دو دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شفت کر دیا گیا جہاں سے حالت نازک ہونے پر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منڈی بہاؤالدین ریفر کر دیا گیا۔ایک گروپ کے زخمیوں میں منور ولد سردار،محمد اقبال ولد نذر محمد شامل ہیں جبکہ محمد یار،مظہر اقبال ولدمحمد علی دوسرے گروپ سے زخمی ہوئے ہیں۔پولیس تھانہ ملکوال کا کہنا تھا کہ معاملے کو میرٹ پر دیکھ رہے ہیں قانون کے مطابق دونوں گروپوں کے خلاف کاروائی کریں گے۔۔۔۔۔

گلی کا تنازعہ دو گروپوں میں تلخ کلامی کے بعد فائرنگ سے چار افراد زخمی” ایک تبصرہ

  1. Fight because of land and in these day fight because of way/ street or passage are become a common cases only because of some crazy peoples, Our understanding Is who some one can stop passage of any one, , mostly peoples who’s are required way are wrongs because they not plan on time and do things good How other person can give his propriety free of cast

اپنا تبصرہ بھیجیں