ریلوے کالونی ملکوال کو مسائلستان بنا دیا گیا،سیوریج کا نظام نہ ہونے کے باعث تالابی منظر پیش کرنے لگ گئی

Railway colony malakwal news
ملکوال(نامہ نگار) ریلوے کالونی ملکوال کو مسائلستان بنا دیا گیا، نا اہل پاکستان ریلوے افسران کی شدید غفلت ، شہر کے مرکز میں واقع ریلوے کالونی بد انتظامی، سیوریج کا نظام نہ ہونے کے باعث تالابی منظر پیش کرنے لگ گئی، صفائی نہ ہونے کیوجہ سے لگے گندگی کے ڈھیروں کیوجہ سے کروڑوں کی پراپرٹی بنجر ، انتظامیہ خاموش ، کوئی پوچھنے والا نہیں تفصیلات کے مطابق کبھی جو ریلوے کالونی شہر ملکوال کا حسن ہوا کرتی تھی جس کی رونقیں قابل تحسین تھیں پاکستان ریلوے کے نا اہل افسران اور بد انتظامی کی وجہ سے کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے ریلوے کالونی میں سیوریج کا کوئی نظام نہیں جس کیوجہ سے مہینوں بارشوں کا پانی تالابوں کی شکل میں کھڑا رہتا ہے کئی سالوں سے کالونی کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی کے ڈھیروں سے سرکاری اراضی پر تعمیر سرکاری گھروں کے دروازے تک بند ہو چکے ہیں ریلوے کالونی شہر کی سب سے مہنگی اور کمرشل پراپرٹی پر واقع ہے ، مصروف ترین جگہ میلاد چوک کے پاس اس کی حالت قابل رحم ہے ، اس حوالے سے ریلوے انتظامیہ بالکل بے حس اور خاموش نظر آتی ہے ریلوے کالونی کے بند نالے، گندگی کے ڈھیروں کیوجہ سے بد بو اور وبائی امراض نے جنم لے لیا جس وجہ سے ریلوے کالونی کے ساتھ ملحقہ آبادی کا جینا حرام ہو گیا ہے، اہلیان شہر ملکوال کا وفاقی وزیر ریلوے سے مطالبہ ہے کہ وہ فی الفور اس مسئلے کا از خودنوٹس لیتے ہوئے ریلوے کالونی ملکوال کی سیوریج اور کئی سالوں سے لگے گندگی کے ڈھیر صاف کروانے کا حکم صادر کرتے ہوئے زمہ دار نا اہل افسران کے خلاف فوری طور پر کاروائی کریں اور دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریلوے کالونی ملکوال کے مسائل حل کر کے اس کی رونقیں بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں